ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں گانجہ سپلائی کرنےکے الزام میں ایک شخص گرفتار

کاروار میں گانجہ سپلائی کرنےکے الزام میں ایک شخص گرفتار

Sun, 16 Sep 2018 19:48:20    S.O. News Service

کاروار :16/ستمبر(ایس اؤ نیوز) گانجہ سپلائی کرنے کے الزام میں کاروار پولس نے شہر کے بلڈ سرکل پر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس  کی شناخت شرواڈ کے رہنے والے  سنتوش وڈر کی حیثیت سے کی  گئی ہے۔

پولس نے بتایا کہ ملزم سے 1کلو 400گرام گانجہ ضبط کرلیا گیا ہے جس کی لاگت  قریب 25ہزار روپئے ہے۔ پولس کے مطابق   جانچ کے دوران ملزم سنتوش  نے پولس کو بتایا ہے  کہ  وہ  گانجہ لے کر کاروار سے سورتکل کی طرف جارہا  تھا ، جس کے دوران گرفتاری ہوئی۔

کاروار شہری پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: